Home / خبریں / معروف ادیب حقانی القاسمی کی صاحبزادی کاانتقال، سپردِخاک

معروف ادیب حقانی القاسمی کی صاحبزادی کاانتقال، سپردِخاک


نئی دہلی۔۳ستمبر: (اسٹاف رپورٹر) معروف ادیب وناقدحقانی القاسمی کی تیرہ سالہ صاحبزادی انیقہ قاسمی کاکل ایک حادثے میں انتقال ہوگیاـ ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بچی کی اس اندوہناک موت پران کے اہل خانہ ومتعلقین اورعلمی وادبی حلقوں میں رنج وغم کی لہردوڑگئی اورقریب ودورسے لوگ موصوف کوتعزیت پیش کرنے لگےـ مرحومہ انیقہ قاسمی جامعہ اسکول کی طالبہ تھیں اوروہیں زینے سے گرنے کے بعدشدیدچوٹ لگی جس کے بعدانھیں مقامی ہولی فیملی ہاسپٹل لے جایاگیامگرجانبرنہ ہوسکیں اورجاں بحق ہوگئیں ۔ حقانی القاسمی کے متعلقین اورادب وعلم کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام افراداس حادثے سے رنجیدہ ہیں اورانھوں نے بچی کی مغفرت وبلندیِ درجات کے ساتھ اہل خانہ کے لیے صبرواستقامت کی دعاکی ہے ۔ انیقہ قاسمی کی نمازجنازہ شاہین مسجدمیں بعدنمازظہراداکی گئی اورشاہین قبرستان میں تدفین ہوئی ـ نمازجنازہ وتدفین میں کثیرتعدادمیں علما، دانشوران، ادباوعام مسلمان شریک رہے۔

About ایڈمن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On FacebookVisit Us On Google Plus